مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں دلہن نے اپنے جہیز کے لیے مختص 75 لاکھ بھارتی روپے کی رقم لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے عطیہ کردی۔
اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان کی دلہن نے لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کی کوشش میں اپنے والد سے درخواست کی کہ اس کے جہیز کے لیے مختص رقم کو لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انجلی نامی دلہن نے شادی سے پہلے اپنے والد سے رابطہ کیا اور ان سے کہا کہ اس کے جہیز کے لیے جو رقم رکھی گئی ہے اس سے لڑکیوں کی تعلیم کے لیے ہاسٹل تعمیر کیا جائے۔
بیٹی کی خواہش کو پورا کرتے ہوئے اُس کے والد نے لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے بھارتی 75 لاکھ روپے کا عطیہ کردیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دُلہن کے والد نے پہلے ہی لڑکیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے بھارتی 1 کروڑ روپے کی رقم کا اعلان کیا تھا لیکن تعمیر مکمل کرنے کے لیے بھارتی 50 سے 75 لاکھ روپے کے اضافی فنڈز کی ضرورت تھی اور یہ رقم ان کی بیٹی نے دیدی۔ واضح رہے کہ کشور سنگھ کانود کی بیٹی انجلی کنور نے 21 نومبر کو پروین سنگھ سے شادی کی تھی۔
آپ کا تبصرہ